دہلی کے سابق وزیر کپل مشرا نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حوالہ
کاروباریوں اور مافیاؤں کے ساتھ ساز باز کا سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے آج
کہا کہ جب تک وہ وزیر اعلی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں پہنچا دیتے
خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔عام
آدمی پارٹی (آپ) سے نکالے گئے كراول نگر سے ممبر اسمبلی مسٹر مشرا نے
آج پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال پر نئے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر
اعلی نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے نوٹ کی منسوخی کی مخالفت کی۔ان کا حوالہ کاروباریوں اور مافیاؤں سے تعلق ہے۔